ملتان ٹیسٹ میچ

ملتان ٹیسٹ میچ ، ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست، مین آف دی میچ کون؟

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا، مہمان ٹیم صرف 123 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے بھاری مارجن سے جیت لیا، پاکستانی سپنر ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں اور وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔

ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پہلی اننگز میں 230 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 84 اور محمد رضوان نے 71 رنز کی اننگ کھیلی۔

پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8، کامران غلام 5 ، سلمان آغا 2، ساجد خان 18 اور خرم شہزاد 7 رنز بنا سکے۔

پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل ویریکن اور جیڈن سیلز نے 3،3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کیون سنکلیئر نے 2اور گڈاکش موتی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن کو پاکستان سپنرز نے ا دھیڑ کر رکھ دیا، پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر پویلین لوٹ گئی،

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے 5اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔

اس طرح پہلی اننگز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز پر 93 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی، کپتان شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد ہریرہ 29، کامران غلام 27 اور سلمان آغا 14 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے ہی آئوٹ ہو گئے۔بابر اعظم 5، سعود شکیل اور محمد رضوان 2،2، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔

اس طرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 251 رنز کا ہدف دیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل ویریکن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ گڈاکش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 123 رنز ہی بنا سکی، پاکستانی سپنر ساجد خان نے دوسری اننگز میں پانچ شکار کیے، ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نعمان علی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں