اینڈرائیڈ

اینڈرائیڈ صارفین واٹس ایپ کے اس مسئلے سے ہو جائیں ہوشیار!

اینڈرائیڈ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایک بگ ان کی فون کالز میں خلل ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بگ ایپ کے آف کیے جانے یا اسکرین کے ڈِم ہو جانے پر پر مائیکرو فون کو بند کر دیتا ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ جب اینڈرائیڈ صارف کال کے دوران کسی دوسری ایپ کو استعمال کرتا یا اسکرین کو کافی دیر تک نہیں چھوتا اور اس دوران اسپیکر آن ہوتا ہے تو کال ممکنہ طور پر کٹ سکتی ہے۔

اس حوالے سے ٹیک ایشو ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ صارفین کی جانب سے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈ اِٹ اور دیگر آن لائن فورمز پر پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ان کو یہ مسئلہ کچھ عرصہ سے تنگ کئے ہوئے ہے۔

اس کے علاوہ ون پلس کمیونٹی کی ایک پوسٹ میں بھی اس سے متعلق شکایت کی گئی تھی کہ یہ مسئلہ 2019 میں بھی شائع کیا گیا تھا۔

مذکورہ صارف کے مطابق جب بھی وہ واٹس ایپ کال پر ہوتے ہیں اور کسی دوسری ایپ پر جاتے ہیں تو ان کی آواز خود بخود بند ہو جاتی ہے۔

جب واٹس ایپ پر دوبارہ جایا جاتا ہے تو آواز بحال ہو جاتی ہے۔ یہی چیز تب ہوتی ہے جب واٹس ایپ کال کے درمیان اسکرین لاک ہو جاتی ہے۔

جب تک اسکرین ان لاک کر کے دوبارہ ایپ پر نہ جایا جائے دوسرے فریق کو آواز نہیں جاتی، اس حوالے سے تمام صارفین کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں