بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کو کولڈ پلے کے فرنٹ مین کرس مارٹن نے ممبئی کنسرٹ میں خراج تحسین پیش کیا، جس نے شائقین کے دل جیت لیے۔
سوہانا خان نے بھی کولڈ پلے کنسرٹ میں شرکت کی اور اپنے انسٹا گرام پر یادگار لمحات شیئر کیے۔ کنسرٹ میں کرس مارٹن نے اپنی پرفارمنس کے دوران کہا: “شاہ رخ خان ہمیشہ کے لیے!” مارٹن کے ان الفاظ پر اسٹیڈیم شائقین کے شور سے گونج اٹھا اور یہ لمحہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا۔
اداکار شاہ رخ خان نے اس دل چھو لینے والے لمحے پر ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کرس مارٹن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا:
”میرے بھائی کرس مارٹن، آپ نے مجھے خاص محسوس کروایا، جیسے آپ کے گانے! انڈیا آپ سے محبت کرتا ہے”
شاہ رخ کی طرف سے کی گئی اس پوسٹ کو صرف ایک گھنٹے میں تین ملین ویوز ملے۔
شاہ رخ کی بیٹی سوہانا خان نے بھی کنسرٹ میں شرکت کی اور اپنے انسٹاگرام پر یادگار لمحات شیئر کیے۔ انہوں نے اپنے والد کے لیے اس خراج تحسین پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ پلے اس وقت اپنی “میوزک آف دی سفیئرز ورلڈ ٹور” کے سلسلے میں انڈیا میں موجود ہیں۔ ممبئی کے بعد، وہ 25 اور 26 جنوری کو احمد آباد میں بھی پرفارم کریں گے۔