بگ باس 18 کے گرینڈ فائنل میں سلمان خان اور عامر خان کی ہلکی پھلکی نوک جھونک اور جنید خان کے طنزو مزاح نے شائقین کے دل جیت لیے۔
بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے گرینڈ فائنل کے موقع پر عامر خان اپنے بیٹے جنید خان اور اداکارہ خوشی کپور کے ہمراہ فلم لوویاپا کی تشہیر کے لیے شریک ہوئے۔
پروگرام کے دوران، سلمان نے مزاحیہ انداز میں عامر سے پوچھا کہ کیا ان کی کوئی نئی گرل فرینڈ ہے، جس پر جنید کے حاضر جواب تبصرے نے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔
اس موقع پر جنید خان نے کہا کہ کیا آپ ان (عامر خان ) کو ان کی دو سابقہ بیویوں سے گالیاں پڑوانا چاہتے ہیں۔
شو کے دوران عامر نے انکشاف کیا کہ وہ اور سلمان ایک دوسرے کے بچپن کے ساتھی ہیں۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان اور میں نے دوسری جماعت میں ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کی تھی۔ بعد میں سلمان دوسرے اسکول منتقل ہو گئے۔
پروگرام کے دوران اس بات پر سلمان نے مزاحیہ انداز میں کہا، مجھے اسکول سے نکال دیا گیا تھا۔ عامر نے مسکراتے ہوئے کہا، آپ ہمیں بچپن کے دوست کہہ سکتے ہیں۔
یہ یاد رہے کہ جنید خان جلد سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے ہمراہ فلم لویاپا میں جلوہ گر ہوں گے جو 7 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ بگ باس سیزن 18 کا تاج اداکار کرن کے نام ہو چکا ہے انہوں نے گھر کے اندر اور باہر سے بیشمار ووٹ حاصل کر کے بگ باس سیزن 18 کے فائنلسٹ کا ٹائٹل جیتا ہے۔