جرسی تنازع

جرسی تنازع : پی سی بی کے اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

بھارت سخت رد عمل سامنے آنے کے خدشے کے باعث اپنے جرسی تنازع کے حوالے سے اپنائے گئے موقف سے پیچھے ہٹ گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے استعمال ہونے والی جرسی پر اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ نے آخر کار گھٹنے ٹیک دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کے لئے اپنی ٹیم کی جرسی پر ”پاکستان” میزبان ملک کا نام چھاپنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل لاگو ہونے کے بعد اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی تاہم پاکستان ایونٹ کا میزبان ہے اور آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک میزبانی کر رہا ہوتا ہے ایونٹ کی جرسی پر اس ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارت اب یہاں بھی سیاست کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ایسی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ٹیم انڈیا کی جرسیوں پر پاکستان کا نام چھاپنے سے انکار کر کے بھارت کرکٹ میں سیاست لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

جرسی تنازع کے ساتھ ساتھ کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کپتان روہت شرما کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جا رہا ہے تاکہ میزبان کا نام خراب کیا جا سکے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہا تھا کہ اب جرسی پر ”پاکستان” میزبان ملک کا نام چھاپنے پر اعتراض صاف طور پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش ہے جس کا بھرپور جواب دیا دیں گے۔

تاہم اب یہ خبرسامنے آئی ہے کہ بھارت سخت رد عمل سامنے کے خدشے کے باعث اپنے اس متنازع موقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری بھارتی بورڈ کا اہم بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکرٹری بھارتی بورڈ نے کہا ہے کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں