بالی ووڈ کنگ

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان جنت زبیر سے ہار گئے، ایسا کیسے ممکن ہوا؟

شوبز میں بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ جنت زبیر نے انسٹاگرام پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو فالوورز کی تعداد میں پیچھے چھوڑ دیا۔

اس وقت جنت کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 49.7 ملین تک پہنچ چکی ہے جبکہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد اس وقت 47.7 ملین ہے۔

ان کی یہ کامیابی ڈیجیٹل تخلیق کاروں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ جنت نے اداکاری سے ڈیجیٹل دنیا تک اپنے سفر کے دوران مداحوں کے ساتھ گہرے تعلق قائم کیا اور ان کے دل جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس وقت جنت زبیر اپنی دلچسپ اور متاثر کن پوسٹس، ذاتی تجربات، اور مداحوں کے ساتھ مستقل رابطے کے وجہ سے انسٹاگرام پر بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکی ہیں۔

جنت کی دلکش شخصیت نے انہیں سوشل میڈیا پر ایک نمایاں مقام دیا ہے اور وہ اب اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی بن چکی ہیں۔

خیال رہے کہ اداکاری کا آغاز جنت نے بطور چائلڈ ایکٹر کیا تھا، جہاں وہ مشہور ٹی وی شوز پھولوا اور تو عاشقی میں نظر آئیں تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے خود کو بھارت کی معروف ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں شامل کر لیا۔

اس کے ساتھ جنت زبیر نے ریئلٹی شو خطروں کے کھلاڑی 12 میں بھی حصہ لیا تھا، جہاں انہوں نے اپنی بے خوف اور خوش مزاج شخصیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب نام کمایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں