اروشی روٹیلا

اروشی روٹیلا کی وائرل باتھ روم ویڈیو کے حوالے سے اداکارہ کا حیران کن انکشاف

اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنی وائرل باتھ روم ویڈیو کے بارے میں وضاحت دی ہے، جس نے 2024 میں سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یہ ویڈیو ان کی فلم ‘گھسپیٹیا’ کا ایک سین تھا اور اسے پروڈیوسرز کی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔ اب اداکارہ کی آنے والی فلم ‘ڈاکو مہاراج’ بھی شائقین میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔

ایک انٹرویو میں اروشی روٹیلا نے بتایا کہ ، “پروڈیوسرز مالی مشکلات کا شکار تھے اور انہیں کچھ قرضوں کی وجہ سے اپنی زمین تک بیچنی پڑی تھی۔

وہ سڑک پر آنے کے قریب تھے۔ اس صورتحال میں انہوں نے ہماری ٹیم سے اجازت طلب کی کہ آیا اس سین کو پہلے وائرل کیا جا سکتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ، “یہ فلم کا ہی ایک سین تھا اور اس میں کوئی خاص بات نہیں تھی۔ پروڈیوسرز نے ہم سے درخواست کی کہ اس سین کو پہلے لیک کر کے فلم کی تشہیر کی جا سکے۔

یہ ایک طرح سے لڑکیوں کے لیے بھی وارننگ تھی کہ وہ محتاط رہیں۔”

واضح رہے کہ اداکارہ نے بالی وڈ میں فلم ‘سنگھ صاحب دی گریٹ’ سے قدم رکھا اور وقت کے ساتھ کئی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ان فلموں میں ‘ہیٹ اسٹوری 4’، ‘سانم رے’، ‘کابل’ اور ‘پاگلپنتی’ شامل ہیں۔ اب ان کی نئی آنے والی فلم ‘ڈاکو مہاراج’ بھی شائقین میں کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں