مادھوری

مادھوری ، شوہر اور گھر والے بڑے گھر کے باوجود ایک کمرے میں کیوں رہتے رہے؟

معروف اداکارہ مادھوری کے شوہر ڈاکٹر نینے کے مطابق سب ایک ہی کمرے میں رہتے تھے جس کی وجہ سے بچوں میں قربت بڑھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رقاصہ مادھوری ڈکشت کے بیٹوں کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ بڑا گھر ہونے کے باوجود تمام افراد گھر کے ایک کمرے میں ہی رہائش پذیر رہے۔

اداکارہ کے شوہر ڈاکٹر شری رام المعروف نینے نے اپنے بچوں کی پرورش کے بارے میں بتایا کہ ہمارے دو بیٹے آرین اور ریان ہیں، جو اب امریکا میں ایک کالج میں زیر تعلیم ہیں۔

ڈاکٹر شری رام المعروف نینینے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اپنی بیوی اور بچوں آرین اور ریان کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے ان اقدار کے بارے میں بات کی جو انہوں نے آرین اور ریان میں ڈالی ہیں۔

ویڈیو میں ڈاکٹر نینے نے بتایا کہ ہمارا بڑا گھر ہونے کے باوجود ہم سب ایک ہی کمرے میں رہتے تھے جس کی وجہ سے بچوں میں قربت بڑھی۔

اس موقع پر آرین نے کہا کہ ہم بہت سارے بہن بھائیوں سے بہت بہتر اور ایک دوسرے سے زیادہ محبت کرنے والے ہیں، ایک دوسرے کو دیکھ کر ہمیں رشتے کی اہمیت اور سامنے والے کے احساس کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

ایک ہی کمرے میں ایک ساتھ رہنے کا فائدہ یہ ہوا کہ بچے اب یہ سمجھتے ہیں کہ اس عادت اور طرز زندگی کی وجہ سے ہی وہ ایک دوسرے کے قریب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں