دوران پرواز فلائٹ موڈ

دوران پرواز فلائٹ موڈ آن نہ کرنے کے نقصانات بارے کیا آپ جانتے ہیں؟

مسافر دوران پرواز فلائٹ موڈ آن رکھتے ہوئے بھی انٹرنیٹ اور وائی فائی کو انتہائی محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

ابھی فلائٹ میں قدم رکھا ہے اور اپنی سیٹ پر آرام سے بیٹھ چکے ہیں اور جہاز ٹیک آف کے لیے تیار ہے، ایسے میں سب سے پہلا کام کیا ہوتا ہے؟ زیادہ تر لوگ جلدی سے اپنے پیاروں کو آخری بار کال یا میسج کرتے ہیں۔

اس دوران ایک جانی پہچانی ہدایت سننے کو ملتی ہے کہ : براہ کرم اپنے فونز کو فلائٹ موڈ پر منتقل کریں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ اصول کیوں موجود ہے؟۔

جہاز میں سفر کرنے والے بہت سے افراد دوران پرواز فلائٹ موڈ کی اہمیت کے بارے میں نہیں جانتے لیکن آج ہم آپ کو اس کے پیچھے چھپی حقیقت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

1۔ ہوائی جہاز کے آلات میں خلل
ہوائی سفر کے دوران موبائل فون کو فلائٹ موڈ پر نہ رکھنے سے جہاز کے نیویگیشن اور کمیونیکیشن سسٹمز میں خلل پڑ سکتا ہے۔ یہ آلات انتہائی حساس ہوتے ہیں اور موبائل کے ریڈیائی سگنلز ان پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں، اور یہ عمل پرواز کی حفاظت کو خطرے میں بھی ڈال سکتا ہے۔

2۔ موبائل سگنلز کی مسلسل تلاش
فلائٹ موڈ کے بغیر فون مسلسل نیٹ ورک سگنلز کی تلاش میں رہتا ہے جس سے نہ صرف فون کی بیٹری جلد ختم ہو جاتی ہے بلکہ یہ عمل جہاز کے دیگر الیکٹرانک سسٹمز میں مداخلت کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

3۔ زمینی نیٹ ورکس پر اثرات
فضا میں بلند جہاز سے آنے والے موبائل سگنلز زمین پر موجود نیٹ ورکس کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔ اس سے نیٹ ورک کی کارکردگی خراب ہو سکتی ہے جو دوسرے صارفین کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

4۔ مسافروں کی حفاظت کو خطرہ
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پرواز کے دوران موبائل فون کا غیر ضروری استعمال نہ صرف خطرناک ہے بلکہ یہ دیگر مسافروں کی سلامتی پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔

5۔ متبادل سہولتیں
ہوائی جہازوں میں انٹرنیٹ اور وائی فائی جیسی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں جنہیں مسافر محفوظ طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں لیکن تب بھی موبائل فون کو فلائٹ موڈ پر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

پرواز سے پہلے اپنے فون کو فلائٹ موڈ پر ڈالیں یا مکمل طور پر بند کر دیں۔ یہ نہ صرف پرواز کی حفاظت کو یقینی بنائے گا بلکہ دیگر مسافروں کے آرام اور سکون کو بھی متاثر ہونے سے بچانے کیلئے ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں