توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا

وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ پبلک کردیا
کابینہ ڈویژن نے مارچ 2023 سے 31 دسمبر 2024 اور 1997 سے لیکر 2001 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا
اس سے قبل 2023 میں 2002 سے 2 مارچ 2023 تک کا توشہ خانہ رکارڈ جاری کیا گیا تھا، دستاویز
1997 سے لیکر 2001 تک کے ریکارڈ کے مطابق نواز شریف، شہباز شریف، پرویز مشرف، رفیق تارڑ کے نام تحائف لینے والوں میں شامل، دستاویز
چوہدری نثار، گوہر ایوب، اسحاق ڈار اور خواجہ آصف کے نام شامل، دستاویز
چوہدری شجاعت، شیخ رشید، تہمینہ دولتانہ، عابدہ حسین اور سعید مہدی سمیت کئی بیوروکریٹس اور سیاست دانوں کے نام فہرست کا حصہ، دستاویز
بلاول بھٹو، عارف علوی، انوارالحق کاکڑ، قاضی فائز عیسی، آصفہ بھٹو، سینیٹر طلحہ محمود اور طارق فاطمی کو بھی تحائف ملے، دستاویز
بیشتر شخصیات نے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادیے، دستاویز
توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ:
بطور وزیر اعظم نواز شریف کو 1998 میں 17 لاکھ 21 ہزار 250 روپےمالیت کے تحائف ملے، دستاویز
نواز شریف نے 2 لاکھ 59 ہزار 151 روپے کی رقم ادا کرکے تحائف رکھ لیے، دستاویز
نواز شریف نے ڈائمنڈ جیولری سیٹ حاصل کیا، دستاویز
نواز شریف ایک اور جیولری سیٹ اور گھڑی اپنے پاس رکھی، دستاویز
نواز شریف نے گولڈ لیڈیز واچ حاصل کی، دستاویز
بطور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو 1998 میں 13 لاکھ 15 ہزار 366 روپے تحائف ملے، دستاویز
شہبازشریف نے ایک لاکھ 98 ہزار 544 روپے ادا کرکے تحائف رکھ لیے، دستاویز
شہبازشریف نے 18 کیرٹ گولڈ گھڑی، ایک قہوہ سیٹ، جنٹس اور لیڈیز واچ رکھ لیں، دستاویز
بطور چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف نے ایک ٹی وی سیٹ، ایک باول مفت حاصل کیا، دستاویز
جنرل مشرف نے ایک گھڑی، ایک خنجر، قہوہ پاٹ رقم ادا کرکے حاصل کیے، دستاویز
جنرل مشرف کو تحفے میں ملنے والا ایرانی کارپٹ اور ریپلکا فالکن نیلام کیے گئے، دستاویز
بطور صدر رفیق تارڑ نے درجنوں تحائف مفت یا رقم ادا کرکے رکھے، دستاویز
اسحاق ڈار نے دو گلاسزکا تحفہ رقم ادا کرکے رکھ لیا، دستاویز
اسحاق ڈار نے پاکٹ واچ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع کرایا، دستاویز
شیخ رشید نے ایک قہوہ سیٹ،دو ٹائیز اور بریف کیس رکھا، دستاویز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں