ہڑپہ تہذیب

ہڑپہ تہذیب سے متعلق ایک معمے کو حل کرنے کیلئے لاکھوں ڈالر کی پیشکش کس نے کی؟

5300 سے 3300 سال قبل بسنے والی قدیم وادی سندھ کی ہڑپہ تہذیب کے ایک اسکرپٹ کو محققین کافی عرصے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ تہذیب 2600 سے 1900قبل مسیح کے دوران جنوبی ایشیا کے شمال مغربی حصوں میں آباد تھی جن میں آج کے دور کا پاکستان، شمال مغربی بھارت اور شمال مشرقی افغانستان شامل ہے۔ اس ہڑپہ تہذیب کے ایک معمے کو حل کرنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کی پیش کش کر دی گئی۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اس قدیم کوڈ کو حل کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔ قدیم وادی سندھ کی تہذیب کے لوگوں کا بنایا گیا اشاروں اور نشانات پر مبنی یہ قدیم اسکرپٹ سائنس دانوں کو دنیا کے ابتدائی شہری معاشروں میں سے ایک کے متعلق بڑی معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے کمپیوٹر سائنس دان پروفیسر راجیش پی این را کے مطابق انہیں متعدد کوڈبریکرز کی ای میلز موصول ہوئی ہیں جن کا کہنا تھا کہا انہوں نے اس معمے کو حل کر لیا ہے۔ ان افراد میں زیادہ تر بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔

ان لوگوں کا دعوی ہے کہ انہوں نے یہ معمہ حل کر لیا ہے لیکن ان کے جوابات میں اسکرپٹ سے متعلقہ اہم حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اب معمے کو حل کرنے کی مد میں بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اس قدیم کوڈ کو حل کرنے والے کے لیے 10 لاکھ ڈالر کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر اعلی کا یہ اعلان ایک نئی تحقیق کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ اسکرپٹ میں پائے جانے والے نشانات اور قدیم تامل شاعری میں پائے جانے والے نشانات میں مماثلت پائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں