برطانیہ میں ایک لائبریری سے لاپتہ کتاب اچانک کتب خانے کے باہر پائی گئی، اس کتاب کو 23 جون 1975 کو لوٹایا جانا تھا۔
برطانیہ میں واقع ایک لائبریری کے باہر سے پائی جانے والی لاپتہ کتاب کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ کتب خانے سے تقریبا نصف صدی سے لاپتہ تھی۔
انگلینڈ کی کانٹی ڈیوون میں موجود ٹورنگٹن لائبریری نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مصنف ہینری بوسکو کی کتاب دی بوائے اینڈ دی ریور کو لائبریری کے باہر ایک رضاکار نے ڈھونڈا ہے۔
اس پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس شخص کا شکریہ جس نے تھوڑی تاخیر سے یہ کتاب حال ہی میں لائبریری کے بار چھوڑی ہے۔
اس کتاب کو 23 جون 1975 کو لوٹایا جانا تھا اور یہ کتاب لائبریری کے کچھ اسٹاف سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ حیرانی ہے کہ یہ کتاب گزشتہ 49 برس سے کہاں تھی۔
انگلینڈ کی کانٹی ڈیوون میں موجود ٹورنگٹن لائبریری کی سپروائزر کیٹ کوپر کا خیال تھا کہ یہ کتاب کسی پٹرن نے تاخیر کے سبب عائد ہونے والی فیس سے فکرمند ہو کر پال وے میں چھوڑی ہو سکتی ہے۔
تاہم نصف صدی قبل گم ہونے والی کتاب اچانک لائبریری کے باہر سے مل جانا بحرحال ایک حسین اتفاق ضرور ہے۔