اس نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے یوٹیوب صارفین کو یہ سہولت دستیاب ہو گی کہ وہ چار گنا زیادہ رفتار کے ساتھ کوئی بھی ویڈیو دیکھ سکیں گے۔
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی طرف سے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے بعد صارفین چار گنا زیادہ رفتار کے ساتھ ویڈیو کو دیکھ سکیں گے۔
اس سے قبل یوٹیوب کسی بھی ویڈیو کو نارمل سے ڈبل اسپیڈ میں دیکھنے کی سہولت بھی فراہم کر چکا ہے۔ جس کا مقصد سست رفتار ویڈیو کو تیزی کے ساتھ دیکھنا ہے۔
اب اس نئے متعارف کرائے جا رہے فیچر کے بعد یوٹیوب صارفین ویڈیو کو اور بھی زیادہ رفتار یعنی چار گنا رفتار کے ساتھ دیکھنے کے قابل ہو جائیں گے۔
صارفین اس نئے فیچر کو فائن ٹیون کرتے ہوئے کسی بھی ویڈیو کو 3.15 گنا رفتار سے بھی دیکھ سکیں گے۔
اس پلیٹ فارم پر دیگر نئے فیچرز میں ایک آپشن بھی شامل ہو گا جس کے استعمال سے ویڈیو کو آسانی کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکتا ہو گا۔
جمپ آ ہیڈ نامی یہ لوگوں کو ایک بٹن دبا کر ویڈیو کو تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد فراہم کرے گا اور اس طرح صارفین کو ایک اہم سہولت دستیاب ہو جائے گی.