منیب بٹ

منیب بٹ کی طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر لب کشائی، اہم وجہ کسے قرار دیا؟

اداکار منیب بٹ جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر لب کشائی کی ہے۔

اداکار منیب بٹ نے معاشرے میں طلاق کے بڑھتے ہوئے رجحان پر لب کشائی کرتے ہوئے صبر کی کمی کو اس کی سب سے اہم وجہ قرار دے دیا۔

اداکار خود جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کو سپورٹ کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ شوشل میڈیا کی وجہ سے ہم پر مغربی معاشرے کا اس قدر پریشر ہے کہ آج کل لڑکا لڑکی چاہتے ہیں کہ شادی کر کے فوری طور پر گھر الگ کر لیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس شادی کے بعد والدین کے ساتھ رہنا آپ کی شادی کو سنبھالنے کے لئے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ صبر جو ہم میں سے ختم ہو گیا ہے اس کی وجہ سے ہم رشتوں میں بھی صبر سے کام نہیں لیتے اور فوری فیصلہ لینے کے عادی ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں لوگ اب شادی کے معاملات میں بھی صبر نہیں کرتے اور چھوٹی سی بھی بات پر سیدھا طلاق کی طرف بڑھ جاتے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے تمام معاملات میں صبر سےکام لیں تو بہت سارے مسائل سے بچ سکتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں