میچ آفیشلز

میچ آفیشلز کا اعلان، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پینل میں کون کون شامل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا، ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز شامل ہوں گے جبکہ 3 ریفریز بھی فرائض انجام دیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے میچ آفیشلز کے اعلان کے مطابق پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدو گالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لئے مجموعی طور پر 12 امپائرز شامل ہوں گے جبکہ 3 ریفریز بھی فرائض کی انجام دہی کریں گے۔

یہ واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔ تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں.

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں مجموعی طور پر تین مقامات پر میچز کھیلے جائیں گے، جن میں کراچی کا نیشنل سٹیڈیم، لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور دبئی کا سٹیڈیم شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں