بھارت میں انوکھی شادی

بھارت میں انوکھی شادی : آدھی رسومات ہال تو آدھی پولیس اسٹیشن میں کیوں ہوئیں؟

معمولی جھگڑے پر شادی کو روک دیا گیا، بھارت میں انوکھی شادی یوں ہوئی کہ کھانا ختم ہو جانے پر جھگڑے ہوا، جس نے شادی رکوا دی۔

بھارت میں انوکھی شادی کا ایک منفرد اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، جس میں جوڑے کی شادی کی تقریب شروع تو روایتی انداز میں ہوئی لیکن ایسا کچھ ہوا کہ بقیہ رسومات تھانے میں ادا کرنا پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سورت شہر میں پیش آیا۔ جہاں شادی کی ایک تقریب جاری تھی اور جیسے ہی دلہا پھولوں کا ہار دلہن کے گلے میں ڈالنے لگا، تو اچانک ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

یہ ہنگامہ شادی کا کھانا ختم ہو جانے کے باعث ہوا یہاں تک کہ معاملہ ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ اس کے بعد دلہا کے خاندان والوں نے کھانے ختم ہونے پر شادی ہی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس دوران دلہا اور دلہن کی التجائیں بھی کسی کام نہیں آئی ۔ چار و ناچار دلہا اور دلہن نے پولیس کو فون کیا اور صورت حال سے آگاہ کیا۔

پولیس نے تصفیے کی کوشش میں ناکامی پر سب کو تھانے بلا لیا۔ دلہا اور دلہن تیار تھے اس لیے تھانے میں ہی شادی کی باقی تمام رسومات ادا کروا دیں۔

اس دوران دلہا کے ناراض اہل خانہ غصے میں تھانے سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں دلہا اپنی دلہن کو لے کر گھر والوں کو منانے تھانے سے روانہ ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں