سپیکر قومی اسمبلی

سپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے اہم انکشاف

ہم نے تو ابھی تک پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لئے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، سپیکر قومی اسمبلی کی ایک بار پھر مذاکرات کی پیش کش۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔

حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش بھی کی گئی ہے۔ سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی، انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔

پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لئے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آ جائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سردار ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں