امریکا کے 16ویں صدر ابراہم لنکن کے بارے میں 1915 کی ایک خاموش فلم جس کے بارے میں سوچا گیا تھا کہ وہ ہمیشہ کے لئے کھوگئی ہے ۔
گرین پورٹ میں ہسٹورک فلمز آرکائیو کے ایک انٹرن، ڈین مارٹن کو یہ خاموش فلم نیو یارک کے لانگ آئی لینڈ کے ایک گودام سے اچانک مل گئی۔
اس حوالے سے گرین پورٹ میں ہسٹورک فلمز آرکائیو کے انٹرن، ڈین مارٹن نے بتایا کہ وہ آر کائیو کے گودام میں ڈونیشنز کے ڈبوں کی چھانٹی کر رہے تھے۔
اس دوران ان کو دی ہارٹ آف لنکن کی واحد بچ جانے والی کاپی ملی جو کہ امریکی 16ویں صدر ابراہم لنکن کی زندگی کے بارے میں ایک خاموش فلم ہے۔
کسی ایسے شخص کے لیے جو فلموں کے تحفظ کے بارے میں پڑھ رہا ہے ، اس کے لئے یہ سب سے زیادہ فائدہ مند خزانہ ہو سکتا ہے جسے پرانی فلموں میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔
دی ہارٹ آف لنکن کو لائبریری آف کانگریس نے تقریبا 7,000 خاموش فلموں میں درج کیا تھا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ وقت کے ساتھ مکمل طور پر کھو چکی ہیں۔
اس سلسلے میںگرین پورٹ میں ہسٹورک فلمز آرکائیو کے انٹرن، ڈین مارٹن کا کہنا ہے کہ جب اسے فلم ملی، اس وقت اس کی خوشی دیدنی تھی.