چاہت فتح

چاہت فتح کی ایک اور میزبان کے ساتھ نازیبا گفتگو وائرل

مزاحیہ گلوکار و یوٹیوبر چاہت فتح علی خان کی اداکارہ، ماڈل اور میزبان متھیرا کے بعد ایک اور میزبان کے ساتھ نازیبا گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں مزاحیہ گلوکار کو میزبان حنا نیازی کے ساتھ نامناسب گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جس پر صارفین کی طرف سے ان دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان ویڈیوز میں سے ایک بی ٹی ایس ہے جس میں مزاحیہ گلوکار اور میزبان حنا نیازی کو پروگرام کا پرومو ریکارڈ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں ٹی وی میزبان کی جانب سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر چاہت فتح علی خان میزبان کو شادی کی پیش کش کرتے اور ان کے ساتھ فلرٹنگ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس دوران ہونے والی نامناسب گفتگو پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ان دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں مذکورہ مزاحیہ گلوگار نے نے میزبان متھیرا کے ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت تھی جہاں انہیں زبردستی میزبان کی کمر پر ہاتھ رکھنے پر صارفین کی جانب سے ٹرول کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں