جنوبی افریقی اوپنر

جنوبی افریقی اوپنر کی دھواں دھار بیٹنگ، ون ڈے میں کونسا نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا؟

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جنوبی افریقی اوپنر میتھیو برٹز نے شاندار اننگز کے ذریعے ایک سے زائد ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے میتھیو برٹزکے نے دھواں دھار اننگز کھیلتے ہوئے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ میتھیو برٹزکے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز بنا کر پہلے اوپنر بلے باز بن گئے۔

انہوں نے اپنی اس اننگز میں 148 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے، میتھیو برٹز سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں 150 رنز اسکور نہیں کئے تھے۔

اس کے علاوہ میتھیو بریٹزکے نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کولن انگرام کو بھی چھوڑ دیا۔ کولن انگرام نے ون ڈے ڈیبیو میں 124 رنز بنائے تھے تاہم میتھیو بریٹزکے 150 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی اوپنر ون ڈے ڈیبیو میں سنچری کرنے والے چوتھے اور مجموعی طور پر دنیا کے 19 ویں بلے باز ہیں۔ میتھیو سے قبل کولن انگرام، ٹیمبا باوما اور ریزا ہینڈرکس یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ میتھیو بریٹزکے نصف سنچری بنانے والی جنوبی افریقا کے دوسرے اوپنر بلے باز بھی بن گئے۔

انہوں نے سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 68 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی جس میں ان کے 3 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر انضمام الحق اور عابد علی کو سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے علاوہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز کے دو دو کھلاڑیوں کو یہ اعزاز حاصل ہے۔

ان کے ساتھ ساتھ انڈیا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، اسکاٹ لینڈ، تھائی لینڈ، زمبابوے اور افغانستان کے ایک ایک کھلاڑی کو بھی ڈیبیو پر سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں