وفاقی وزارتوں

وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے کتنی اسامیاں ختم کی گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

رائٹ سائزنگ کے تحت وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے ختم کی گئی تمام اسامیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں۔

وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے ختم کی گئی اسامیوں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کی گئیں۔

رائٹ سائزنگ کے تحت ختم کی جانے والی تمام اسامیوں کی تفصیلات کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی میں پیش کیں، کابینہ ڈویژن کی ان دستاویز کے مطابق ختم کی جانے والی تمام اسامیوں کی تفصیلات منظر عام پر آ گئی ہیں۔

وزارت کابینہ ڈویژن کی جانب سے وفاق کی مختلف وزارتوں اور ماتحت اداروںس سے ختم کی جانے والی اسامیوں کی جو تفصیلات ایوان میں پیش کی گئی ہیں، ان میں بتایا گیا ہے کہ رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے 22 کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم کر دی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویز کے مطابق گریڈ 19 سے 22 کی 113 اسامیوں کو ختم کیا گیا ہے۔ اسی طرح رائٹ سائزنگ کے تحت گریڈ ایک سے 18 کی 4 ہزار 764 اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ گریڈ ایک سے 4 یعنی درجہ چہارم کی اسامیاں رائٹ سائزنگ پالیسی کی زد میں آئی ہیں۔ پالیسی کے تحت درجہ چہارم کی 5 ہزار سے زائد اسامیاں ختم کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں