شیر افضل مروت

شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات، عمران خان نے سخت ایکشن کیوں لیا؟

تحریک انصاف کے مختلف رہنمائوں نے شیر افضل مروت کے صوابی جلسے میں کردار پر بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے رکن قومی اسمبلی افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان ہدایات پر جلد عملدرآمد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ مذکورہ ایم این اے کو پارٹی سے نکال دیا جائے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دی گئی ہدایات کے بعد پارٹی رہنما جلد مذکورہ رہنما کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے اور بنیادی رکنیت ختم ہونے پر ان سے بطور رکن قومی اسمبلی استعفا بھی طلب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوابی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں ان کے کردار پر پارٹی رہنمائوں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی ، جس پر انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مذکورہ ایم این اے کی پارٹی رکنیت معطل بھی کی گئی تھی تاہم بعدازاں رکنیت بحال کر دی گئی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں