گوتم گمبھیر

گوتم گمبھیر پر مسلم مخالف ہونے کا الزام، بھارتی سوشل میڈیا صارفین کیوں بھڑک اٹھے؟

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو محمد سراج کی جگہ ہرشیت رانا کو اسکواڈ کا حصہ بنانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرشیت رانا کو ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کے پسندیدہ کھلاڑیوں کے طور پر سمجھا جاتا ہے اور ان کو تجربہ کار فاسٹ بولر کی جگہ شامل کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ون ڈے سیریز میں انہوں نے دو میچوں میں چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے باوجود، دائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے پاس لسٹ اے میں کوئی قابل ذکر کارکردگی نہیں۔

مزید دیکھا جائے تو انہوں نے لسٹ اے کے 16 میچز میں 26 جبکہ ٹی20 مقابلوں میں 26 میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مسلمان مخالف سمجھے جانے والے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو ٹیم میں جانبداری کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں بھی محمد سراج انڈین ٹیم کے بمراہ کے بعد لیڈنگ فاسٹ بولر تھے جنہیں نظر انداز کیا گیا تھا۔

آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہرشیت رانا اور ورون چکرورتی کے بھارتی اسکواڈ میں جگہ دینے پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب محمد سراج کو آئندہ 8 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے نان ٹریولنگ ریزرو کے طور پر رکھا گیا ہے، جس میں یاشاسوی جیسوال اور شیوم دوبے بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں