کامیڈی شو

کامیڈی شو میں انڈین یوٹیوبر کے سوال پر ہنگامہ اور ایف آئی آر کیوں درج ہوئی؟

حال ہی میں کامیڈی شو کے دوران انڈین یوٹیوبر کا سوال اتنا نازیبا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے رنویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

معروف انڈین یوٹیوبر رنویر الہ آبادی ان دنوں شدید تنازع کا شکار ہیں۔ حال ہی میں وہ سمے رائنا کے کامیڈی شو میں نظر آئے، جہاں ان کے ایک متنازع سوال نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔

رنویر کے اس سوال پر نہ صرف مداح ناراض ہیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ انہوں نے اس شو کے دوران ایک امیدوار سے اس کے ماں باپ کے ازدواجی تعلق کے متعلق ایک نازیبا سوال پوچھا تھا۔

سوال اتنا نازیبا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین نے رنویر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس کے بعد معاملہ اتنا بڑھا کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز بھی ہو گیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب رنویر تنازع میں پھنسے ہوں۔ گزشتہ سال جب اکشے کمار ان کے پوڈکاسٹ میں آئے تھے تو انہوں نے اداکار کے بارے میں کہا تھا: “سر آپ کی آواز سے ہی ٹیسٹو سٹیرون نکلتا ہے! ایسا لگتا ہے کہ آپ کے دو نہیں بلکہ چار ہیں!”

اب اس شو کے تنازع کے بعد رنویر نے معافی نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ “میرا تبصرہ صرف نامناسب نہیں تھا بلکہ یہ بالکل بھی مزاحیہ نہیں تھا۔

میں کوئی کامیڈین نہیں ہوں اور میں صرف معذرت چاہتا ہوں۔ یہ میرا ارادہ نہیں تھا کہ میں اپنے پلیٹ فارم کو اس طرح استعمال کروں۔”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں