خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں پانچ مختلف کارروائیوں میں 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 12 اور 13 فروری کی شب خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بنیاد پر پانچ مختلف کارروائیاں کیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کولاچی میں کارروائی کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں شاہ گل نامی دہشت گرد سمیت پانچ خوارج ہلاک ہوئے۔
شمالی وزیرستان کے علاقوں دوسالی اور تاپی میں دو کارروائیوں کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج ہلاک ہوئے
اس کے علاوہ لکی مروت میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک خارجی ہلاک ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے میں خارجی کو رہنے نہیں دیا جائے گا اور اس کا خاتمہ کیا جائے گا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں