گوگل میسجز

گوگل میسجز کا نیا فیچر کیا واٹس ایپ کی ضرورت کو ختم کر دے گا؟

صارفین بہت جلد گوگل میسجز سے واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کو استعمال کر سکیں گے، فی الحال یہ کالنگ فیچر ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔

گوگل میسجز واٹس ایپ کے ساتھ مل کر ایک ایسے نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو مستقبل میں گوگل انٹرفیس سے براہ راست واٹس ایپ ویڈیو کال کرنے کے قابل بنا دے گا۔

اگر میسیج بھیجنے والے اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہے تو اوپر دائیں مینو میں ایک نیا ویڈیو کال آئیکن ظاہر ہو گا۔ اس آئیکن پر ٹیپ کرنے سے فوری طور پر واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔

یہ کالنگ فیچر فی الحال ون آن ون چیٹس تک محدود ہے۔ مزید برآں گروپ چیٹس کے لیے یا جب آپ جس شخص کے ساتھ چیٹ کر رہے ہوں گے اس کے پاس واٹس ایپ نہیں ہے، تو ویڈیو کال کا آپشن گوگل میٹ پر ڈیفالٹ ہو گا۔

اس نئے فیچر کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ صارفین کے پاس بہت جلد ویڈیو کالز کے لیے واٹس ایپ یا گوگل میٹ کے درمیان چوائس ہو گی کہ وہ کسی ایک کو بھی انسٹال کر لیں۔

اس نئے فیچر کی لانچ کی تاریخ اگرچہ ابھی تک واضح نہیں ہے کیونکہ یہ نیا فیچر فعال تیاری کے مراحل میں ہے اور آنے والے ہفتوں میں اس کے متعارف ہونے کی امید ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں