ہزار سال

ہزار سال بعد انسان کیسے ہوں گے، سائنسدانوں کا انتہائی حیران کن دعویٰ

مستقبل میں کم و بیش ہزار سال بعد انسانوں کی جلد کا رنگ زیادہ گرمی کے اثر سے گہرا ہو جائے گا، سائنسدانوں کی پیش گوئی

حال ہی میں سائنسدانوں نے دعوی کیا ہے کہ ایک ہزار سال بعد قدرتی ارتقا کے نتیجے میں انسان زیادہ پرکشش ہوتا جائے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مردوں میں وہ خوبیاں زیادہ نظر آئیں گی جو خواتین کو پسند ہیں، جیسے چوڑے جبڑے اور متناسب چہرے۔ اسی طرح خواتین کی جلد ہموار اور زیادہ چمکدار ہو جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین اور مصنوعی ذہانت کی جانب سے نئی اور انتہائی دلچسپ پیشین گوئیاں سامنے آئی ہیں ۔

ان میں ایک یہ بھی پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں انسانوں کی جلد کا رنگ گہرا ہو جائے گا، خاص طور پر گرمی کے زیادہ اثر کی وجہ سے لوگ زیادہ یکساں نظر آئیں گے یعنی نسلی تنوع بہت کم ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ آبادیوں میں انسان کا قد چھوٹا ہو سکتا ہے، کیونکہ لوگ اب لمبی عمر کے بجائے جلدی بلوغت حاصل کر جاتے ہیں۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی پر زیادہ انحصار کے نتیجہ میں ہمارے دماغ کا سائز کم ہو سکتا ہے۔

اس کے علاوہ کچھ سائنس دانوں کو خدشہ ہے کہ ہم بھی پالتو بندروں کی طرح ہو سکتے ہیں، جو زیادہ سوچنے کے بجائے خودکار نظام پر انحصار کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں