دی سمپسن کارٹون

دی سمپسن کارٹون کی پاکستان کے “چیمپئینز ٹرافی” جیتنے کی پیشگوئی، حقیقت کیا؟

دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز دی سمپسن کارٹون میں پاکستانی ٹیم کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ حقیقت کچھ اور ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا کی مشہور اینی میٹڈ سیریز کے حوالے سے مختلف پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اینی میٹڈ سیریز نے رواں برس گرین شرٹس کے چیمپئینز ٹرافی جیتنے کی پیشگوئی کی ہے۔

تاہم حقیقت میں یہ تصاویر اے آئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے بنائی گئی ہیں اور لوگوں کو دھوکا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

یہ خیال رہے کہ دی سمپسن کارٹون کی متعدد بار پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی، کملا ہیرس کی جیت اور لاس ایجلنس میں لگنے والی آگ کے واقعات شامل ہیں۔

اس کے باوجود کچھ لوگ انہیں محض اتفاق بھی لیتے ہیں جبکہ متعدد پیشگوئیوں کو درست بھی سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی بھی پاکستان کے سپرد ہے اور قومی ٹیم کو ایونٹ میں بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹاپ فور میں شامل کیا جا رہا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پہلی بار ٹاپ فور کیلئے فیورٹ نہیں ہے کیونکہ میگا ایونٹ سے ان کے 4 سرکردہ کھلاڑی فٹنس مسائل کے سبب ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

اس میگا ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہو گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں