امریکی اور روسی حکام

امریکی اور روسی حکام میں ملاقات میں کونسا اسلامی ملک اہم کردار ادا کر رہا ہے؟

امریکی اور روسی حکام کے مابین ہونے والے ملاقات کے سلسلے میں امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سعودی عرب پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں دونوں ممالک میں اہم بات چیت ہو گی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی ثالثی میں روس، یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچے ہیں، امریکا کے وزیر خارجہ اور دیگر حکام کی روسی وفد سے ملاقات منگل کو طے ہے۔

خیبر ایجنسی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی اور روسی حکام کے مابین بات چیت کے لئے سعودی عرب پہنچنے والے امریکا کےوفد کی سربراہی وزیر خارجہ مارکو روبیو کر رہے ہیں.

ان کے ساتھ ساتھ امریکا کے وفد میں قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطی کے ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں تاہم ابھی تک روسی وفد میں شامل حکام کے نام منظر عام پر نہیں آئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی جانب سے یہ دعوی بھی کیا گیا ہے کہ روس کی طرف سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ یوکرین نیوٹرل ہو جائے اور کچھ علاقے روس کے حوالے کر دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں