متحدہ عرب امارات کا ویزا

متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمندان کیلئے ضروری ہدایات اور شرائط و ضوابط جاری

متحدہ عرب امارات( UAE) نے ویزا حاصل کرنے کے خواہشمندان کیلئے ضروری ہدایات اور شرائط و ضوابط جاری کردیں۔
اسلام۔آباد ( آفاق نیوز ): متحدہ عرب امارات کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمندان کیلئے ضروری ہدایات اور شرائط و ضوابط جاری
متحدہ عرب امارات کے ویزا حصول کے خواہشمندان کے لیے سفارت خانے نے ویزا معلومات دوبارہ جاری کر دیں,
ترجمان متحدہ عرب امارات سفارت خانے کےمطابق متحدہ عرب امارات کی سب درخواست دہندگان کے کیے ویزا پراسیس فیس 69 امریکی ڈالرز فی کس ہے۔
اور ماسواے ملازمت ویزا کے تمام ویزوں بشمول وزٹ, سیاحتی و فیملی ویزا کے لئے درخواست دہندہ خود آن لائن اپلائی کرے گا۔
ویزا اپلائی کرنے کے بعد درخواست دہندہ کو سفارت خانہ/ ویزا سینٹر طلب کرنے کا نوٹس بھیجا جاے گا۔
جس کے لئے درخواست دہندہ کو مندرجہ زیل ہدایات کا خیال رکھنا ہوگا۔
1۔ درخواست دہندہ کو ویزا اپلیکیشن دستاویز کا ثبوت ساتھ رکھنا ہو گا۔
2۔ درخواست دہندہ کو اپنی/ والدین/ سپانسر کی گذشتہ 6 ماہ کی دستخط/مہر شدہ بنک اسٹیٹ مینٹ ساتھ رکھنا ہو گی۔
3۔ دستخط/مہر شدہ بنک اسٹیٹ مینٹ میں 5 ہزار امریکی ڈالرز یا مساوی رقم ہونا ضروری ہے۔
4- ہوٹل ریزرویشن, گھر, احباب یا رشتہ دار کے گھر کی دستاویز ساتھ لانا ہو گی۔
5- سفارت خانے یا ویزا سینٹر آتے ہوئے کنفرمڈ ریٹرن ائیر ٹکٹ ساتھ لانا ہو گا۔
6- اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ساتھ لانا ہو گا۔
7- اصلی قومی شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کا کم از کم 6 ماہ کے لیے ویلڈ ہونا ضروری ہے۔
8- 69- امریکی ڈالرز فی ویزا درخواست مخصوص الفلاح بنک اکاونٹ میں جمع کرانا ضروری ہو گا۔
9- جمع شدہ ویزا فیس کی اصلی رسید سفارت خانہ یا ویزا سینٹر آتے ہویے ساتھ لانا ضروری ہے۔
10- 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے ویزا سینٹر آنا ضروری نہیں ہے-
11- 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے صرف سفید بیک گراونڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز تصویر ضروری ہو گی۔
12- 15 برس سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر میں دھوپ والے چشمے نہیں ہونا چاہیں۔
13- 5 برس سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر میں وہ باقائدہ طور پر.مناسب انداز میں تشریف رکھے ہوں۔
14- 6 برس سے 15 برس کے بچوں کے لیے تصویر لانے کی ضرورت نہیں ہے۔
15۔ 6 برس سے 15 برس کے بچوں کی تصویر ویزا سینٹر میں ہی لی جاے گی۔
15 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کآ ویزا سینٹر آنا ضروری ہو گا۔
16- 15 برس یا اس سے زائد عمر کے بچوں کآ سارا پراسیس بالغ افراد کی طرح ویزا سینٹر میں ہی ہو گا, ترجمان متحدہ عرب امارات سفارت خانہ
یہ مندرجہ بالا دستاویز مکمل کرنے کے بعد 5 برس اور اس سے زائد الالعمر افراد ویزا سینٹر کا دورہ کریں گے۔
5 برس اور اس سے زائد الالعمر افراد کا ویزا سینٹر میں بائیو میٹرک اور ویزا پراسیس مکمل کیا جاے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں