20 سال

20 سال صرف ٹائم پاس کیا؛ اپنی شادی پر آدر جین کو یہ اعتراف مہنگا کیوں پڑ گیا؟

ہمیشہ سے الیکھا کو چاہتا تھا لیکن اس نے مجھے 20 سال کے لئے ٹائم پاس کرنے بھیج دیا، اداکار آدر جین کی مہمانوں سے گفتگو

اداکار آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں کی چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔

انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آدر جین نے اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا بھی چاہتے تھے۔

آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ الیکھا نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آ گیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔

آدر جین نے مزید کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا تھا کہ مجھے دنیا کی حسین ترین خاتون کا ساتھ نصیب ہو۔ میں نے بیس سال ٹائم پاس کیا لیکن اب میں تمھارے ساتھ ہوں۔ تمھارا ہوں۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ آدر جین کا اس سے پہلے اداکارہ تارا سوتاریا کے ساتھ افیئر تھا جس کا بریک اپ 2023 میں ہوا تھا۔

اداکار آدر جین کے ٹائم پاس ریمارکس کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ آپ نے محبت کے نام پر جس جس کو دھوکا دیا اسے اب ٹائم پاس کہہ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں