شمالی وزیرستان میں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں غلام خان کلے کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد اور خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ایک موثر اور بھرپور آپریشن کے دوران 6 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد اور خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران 6 خوارج مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہواِ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق مارے گئے خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہےَ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

ملک سے خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے موثر کارروائیاں‌جاری رکھی جائیں‌گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں