لندن۔پوپ فرانسس کی طبیعت مزید ناساز ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، ساتھ ہی انہیں کھانسی اور قے کی شکایات بھی ہیں۔ 88 سالہ پوپ فرانسس اپنے ہوش و حواس میں ہیں، اور انہیں اضافی آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کا علاج دو ہفتے سے زائد عرصے سے جاری ہے، لیکن ان کی صحت میں بگاڑ آنا تشویشناک ہے۔ اس دوران عالمی کیتھولک برادری پوپ کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
دوسری جانب، نوسٹراڈیمس کی ایک خوفناک پیشگوئی بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے پوپ فرانسس کی صحت کے حوالے سے کچھ نہ کچھ پیش گوئی کی تھی۔ ان پیش گوئیوں نے مزید تشویش پیدا کر دی ہے۔
پاپ کے نئے انتخاب کے حوالے سے بھی بہت ساری تفصیلات اور حیران کن پہلو سامنے آتے ہیں، جس پر عالمی سطح پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔