وینا ملک کے اپنے منیجر سے بڑھتے تعلقات؛ کیا شہریار چوہدری ’’آؤٹ‘‘ ہوگئے؟

لاہور۔پاکستانی اداکارہ وینا ملک کی حالیہ وائرل تصاویر نے ان کے مداحوں کے درمیان ایک نیا سوال اٹھا دیا ہے۔

کیا وینا کے منیجر صائم ایوب صرف ان کے منیجر ہیں، یا وہ ان کے ’’خفیہ‘‘ بوائے فرینڈ بھی ہیں؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں وینا اور صائم کے درمیان قربت نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

چند دن قبل وینا ملک نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں کا انداز اتنا دوستانہ تھا کہ یہ واضح ہو رہا تھا کہ یہ شخص وینا کے قریبی حلقے کا حصہ ہے۔ وینا نے پوسٹ کے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا، جس نے مداحوں میں قیاس آرائیوں کا ایک طوفان برپا کر دیا۔

بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ وینا کے ساتھ نظر آنے والا نوجوان ان کے منیجر صائم ایوب ہیں۔ لیکن جب صائم نے اپنے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کیں، تو ان تصاویر نے سب کو چونکا دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وینا ملک کی اجنبی لڑکے کے ساتھ وائرل تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

ان تصاویر میں وینا اور صائم ایک کار میں بیٹھے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جہاں دونوں کے درمیان فاصلہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ وینا کے ہاتھ میں سرخ گلاب اور ایک گلدستہ بھی ہے، جو محبت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں نے ان تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اگر صائم وینا کے بوائے فرینڈ ہیں، تو پھر شہریار چوہدری کہاں ہیں؟

یاد رہے کہ وینا نے گزشتہ سال شہریار چوہدری کے ساتھ اپنی نئی محبت کا اعتراف کیا تھا، لیکن ان کی شناخت کو ہمیشہ خفیہ رکھا تھا۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ شاید شہریار چوہدری ہی صائم ایوب ہیں، اور وینا نے ان کا نام بدل کر ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ صائم ایوب پیشے کے لحاظ سے میوزک کمپوزر ہیں اور وینا کے ساتھ کئی میوزک ویڈیوز پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر خود کو وینا کا منیجر لکھا ہوا ہے، مگر ان کی تصاویر نے سب کو یہی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ یہ رشتہ صرف پیشہ ورانہ نہیں بلکہ کچھ اور بھی ہو سکتا ہے۔

وینا ملک، جو 2017 میں اپنے سابق شوہر اسد بشیر خٹک سے علیحدگی کے بعد اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنے کی کوشش کر رہی تھیں، اب ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔

کیا وینا کی زندگی میں نئی محبت ان کے منیجر سے ہے؟ یا یہ صرف ایک اور قیاس آرائی ہے؟ جواب تو وینا ہی دے سکتی ہیں، مگر اس وقت تک ان کے مداحوں کے لیے یہ معمہ ایک دلچسپ موضوع بن چکا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے وینا ملک کی بولڈ اداکارہ متھیرا کے ساتھ ذومعنی گفتگو کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جسے سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں