عمر شہزاد نے مدینے میں شانزے لودھی کے ساتھ نکاح کی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی

لاہور۔پاکستان کے مشہور اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں اپنے نکاح کی ایک حسین ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

کچھ دن پہلے عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، مگر انہوں نے اپنی بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی تھی۔

اس کے بعد یہ خبر سامنے آئی کہ عمر شہزاد نے مشہور انسٹاگرام انفلوئنسر شانزے لودھی سے نکاح کیا ہے، اور شانزے لودھی نے خود اپنے سوشل میڈیا پر اس بات کی تصدیق کی۔

ویڈیو کی ابتدا میں دکھایا گیا ہے کہ نکاح خواں نکاح پڑھا رہے ہیں، اس کے بعد نکاح نامے پر دستخط کئے جاتے ہیں، اور پھر تقریب میں شریک عزیز و اقارب نئے شادی شدہ جوڑے کو خوشی کی مبارکباد دیتے ہیں۔

اداکار نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے یہ کیپشن لکھا کہ “نکاح کا سفر مدینے سے شروع کیا اور اس سفر میں آپ کی دعاؤں کے منتظر ہیں۔”

عمر شہزاد کی شیئر کی ہوئی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے، اور سوشل میڈیا صارفین نئے جوڑے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ اپنے نیک جذبات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے بھی مکہ مکرمہ میں جا کر نکاح کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں