حال ہی میں سات سیاروں کی ایک منفرد قطار میں لی گئی تصویر منظر عام پر آئی ہے۔
ایک حیرت انگیز تصویر میں آسمان میں موجود ہمارے سات پڑوسی سیارے ایک ہی وقت میں قید کیے گئے ہیں، جو ممکنہ طور پر پہلی بار ہوا ہے۔
یہ شاندار تصویر معروف فلکیاتی فوٹوگرافر جوش ڈوری نے لی، جس میں مریخ، مشتری، یورینس، زحل، زہرہ، نیپچون اور عطارد کو ایک نایاب سیاروی ترتیب کے باعث قطار میں دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ غیر معمولی فلکیاتی مظہر 1982 کے بعد پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔ اس سے قبل 1982 میں ناسا کے وائجر 1 خلائی جہاز نے خلا سے تمام سیاروں کی ایک ساتھ تصویر کشی کی تھی۔
حالیہ برسوں میں زمینی کیمروں میں اتنی ترقی ہو چکی ہے کہ وہ اب ان سیاروں کو ایک سیدھ میں قید کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔