جج نے استعفا دے دیا

لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر جج نے استعفا دے دیا

لاہور ہائی کورٹ کے سینیئر جج نے استعفا دے دیا۔
صدر مملکت کے نام اپنے استعفے میں سینئر جج چودھری عبدالعزیز نے لکھا کہ وہ اپنے ذاتی مسائل کی وجہ سے اس عہدے سے استعفا دے رہے ہیں۔
مستعفی ہونے والے سینیئر جج چودھری عبدالعزیز نومبر 2016 سے لاہور ہائی کورٹ میں جج کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔
مستعفی جج چوہدری عبدالعزیز نے صدر مملکت کے نام اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ نومبر 2016 سے لاہور ہائی کورٹ میں بطور جج اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے تھے۔
استعفے کے متن کے مطابق اس دوران جسٹس چودھری عبدالعزیز نے 40 ہزار مقدمات کا فیصلہ سنایا۔
جسٹس چودھری عبدالعزیز نے اپنے استعفے میں مزید لکھا کہ ان کو درپیش ذاتی مسائل کی وجہ سے ان کے لیے جج کے منصب پر مزید کام کرنا مشکل ہو چکا ہے۔
جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے صدر مملکت سے درخواست کی کہ ان کا استعفا جلد از جلد منظور کیا
جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں