جوہری توانائی کا پرامن استعمال، اپنے تجربات دنیا سے شیئر کرنے کو تیار ہیں: اسحاق ڈار

برسلز: وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں صاف اور سستی توانائی کی ضرورت ہے، ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لئے قابل عمل حل پیش کرتی ہے۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے جوہری توانائی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیلجیئم حکومت اور آئی اے ای اے کا اجلاس کےانعقاد پرشکریہ ادا کرتا ہوں، سمٹ توانائی کی بڑھتی طلب، موسمیاتی تبدیلی سے پیدا ہونے والی سپلائی چیلنجزکے وقت ہورہی ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ماحول دوست جوہری توانائی مستقبل کے لئے قابل عمل حل پیش کرتی ہے، ہم نےکوپ 28 میں کم اخراج والی ٹیکنالوجی میں جوہری توانائی کی توثیق کی تھی، ہمیں صاف اورسستی توانائی کی ضرورت ہے، انرجی سکیورٹی ترقی یافتہ اورترقی پذیرممالک کے لئے اہم ترجیح ہے، توانائی مسائل کے حل کے لئے پائیدار اقدامات کرنے ہوں گے۔
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان آئی اے ای اے کا فعال شراکت دار ہے، جوہری توانائی کے پرامن مقاصد میں استعمال کے لیے پاکستان اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئرکرنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں