نوکیا کا چاند سے 4G کال کا منصوبہ ناکام کیوں ہوا؟

اسلام آباد۔فن لینڈ کی کمپنی نوکیا نے چاند پر 4G سیلولر نیٹ ورک لگایا ہے، تاہم یہ نیٹ ورک تکنیکی طور پر کامیاب نہیں ہو سکا۔

امریکی نجی ادارہ Intuitive Machines نے اپنے آئی ایم 2 مشن کے ذریعے نوکیا کے تیار کردہ 4G ایل ٹی ای سسٹم کو چاند کی سطح پر پہنچایا۔ 6 مارچ کو آئی ایم 2 مشن چاند کے بل پہلو پر اترا اور 7 مارچ کو اس مشن کے فوراً اختتام کا اعلان کر دیا گیا۔

کمپنی کے مطابق، ابتدائی طور پر نیٹ ورک فعال ہو گیا تھا لیکن یہ صرف 25 منٹ تک آن لائن رہا، اس کے بعد توانائی ختم ہو گئی۔

یہ 4 جی سسٹم ایچ ڈی ویڈیوز، پیغامات اور دیگر ڈیٹا کی منتقلی کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اگرچہ یہ مشن 30 منٹ سے بھی کم وقت تک فعال رہا، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نیٹ ورک کی کامیاب آزمائش کی گئی جس کے دوران کمانڈز وصول کی گئیں اور Intuitive Machines کے زمینی اسٹیشن کو ڈیٹا ارسال کیا گیا۔

کمپنی نے کہا، “ہم نے چاند پر پہلا سیلولر نیٹ ورک نصب کیا، اور ان نتائج پر ہم بے حد فخر محسوس کرتے ہیں جو ہم نے انتہائی چیلنجنگ حالات کے باوجود حاصل کیے ہیں۔”

کمپنی نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ڈیوائس کے ماڈیولز اس وقت فعال ہوتے جب نیٹ ورک کو ایک باکس میں پاور فراہم کی جاتی، تو تمام اشارے ہمیں بتاتے کہ ہم چاند پر پہلی بار سیلولر کال مکمل کرنے میں کامیاب ہوتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں