پنجاب کے کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس سمیت غیر اخلاقی اور فحش سرگرمیوں پر پابندی عائد

لاہور۔پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اور نجی کالجز میں بھارتی گانوں پر رقص سمیت غیر مہذب اور فحش سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالجز میں کھیلوں کے مقابلے اور فنون کے پروگرامز میں بھارتی گانوں پر رقص اور غیر مناسب گانے ممنوع ہیں، جبکہ فحش لباس اور نازیبا جملوں کا استعمال بھی منع کیا گیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نوٹیفکیشن میں واضح طور پر کہا کہ کالجز کی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری طلباء اور طالبات کی بہتر تعلیم و تربیت ہے۔

اس نوٹیفکیشن میں متنبہ کیا گیا کہ آئندہ اس قسم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں