زحل کے گرد 128 نئے چاندوں کی دریافت، کل تعداد 274 ہو گئی

ماہرین فلکیات نے سیارے زحل کے گرد 128 نئے چاندوں کا پتہ چلایا ہے، جس کے بعد اس کے چاندوں کی مجموعی تعداد 274 تک پہنچ گئی ہے۔

اس نئی دریافت نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ آخر زحل کے گرد اتنی بڑی تعداد میں چاند کیوں ہیں؟ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے ہمیں نظام شمسی کے ارتقاء کے بارے میں قیمتی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔

ان نئے چاندوں کی دریافت سے زحل کے چاندوں کی تعداد 274 ہو گئی ہے، جو مشتری کے چاندوں کی تعداد سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے اور دیگر سیاروں کے گرد موجود چاندوں کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

کارنیگی انسٹی ٹیوٹ فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ شیپارڈ نے واشنگٹن میں کہا کہ زحل چاندوں کا بادشاہ بن چکا ہے۔

کینیڈا کی یونیورسٹی آف ریجینا کی ماہر فلکیات سمانتھا لالر، جنہوں نے اس مشاہدے میں حصہ لیا، نے کہا کہ یہ دریافت بہت دلکش ہے۔ اس سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کتنا کچھ چھپا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں