کیمپیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام افطار ڈنرکا اہتمام

اسلام آباد ( آفاق نیوز) کیمپیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز اسلام آباد کلب میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا ۔ افطار ڈنر دی کیمپیشن کے پیٹرن انچیف سٹریٹجک اسٹڈی ڈیپارٹمنٹ قائداعظم یونیورسٹی کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ کی جانب سے فاؤنڈیشن کے انتظامی بورڈ میں نئے ڈائریکٹرز کی شمولیت کے حوالے سے کیا گیا۔

فاونڈیشن کے انتظامی بورڈ میں نئے شامل ہونے والے ڈائریکٹرز میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب محترمہ ڈاکٹر ثریا نسیم سابق ممبر صوبائی اسمبلی، بریگیڈیئر(ر) جاوید اقبال چیمہ، محمد اعظم باٹھ اور کرنل(ر) عرفان چیمہ اور رانا حبیب شامل ہیں۔ اس موقع پر ایک پر وقر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ممتاز قانون دان اور فاونڈیشن کی لیگل ونگ کے سربراہ بیرسٹر شاہد، این آئی ایچ سی آر ڈیپارٹمنٹ قائداعظم یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد اعوان، سینئر جرنلسٹ روزنامہ آفاق کے چیف ایڈیٹر اعجاز چیمہ، سینئر صحافی ادیب و محقق سجاد اظہر ، سیاسی و سماجی رہنما رانا طاہر کے علاوہ فاونڈیشن کے مینجر ایڈمن مختار احمد اور عبدالرحیم اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے آغاز پر فاونڈیشن کے سی ای او وقار چیمہ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور کیمپیشن فاونڈیشن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور اب تک مکمل کئے گئے پراجیکٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں بیرسٹر شاہد نے فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے فری لیگل ایڈ کی فراہمی اور کلائمیٹ چینج کے حوالے سے پالیسی میکنگ میی فاونڈیشن کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے منصوبوں کیخلاف رٹ پٹیشنزدائر کرینگے اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی حکمت عملی کو اپنایا جائے گا۔

اس موقع پر پیٹرن انچیف ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے اراکین کا خیر مقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز درپیش ہیں اور خاص کر ہمارا ملک پاکستان گزشتہ چند سالوں سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کی زد میں ہے۔ اور ان حالات سے نمٹنے کیلئے یقینا “سرکاری سطح پر اقدامات کئے جارہے ہونگے مگر بشمول غیر سرکاری تنظیموں کے ہر شہری کا فرض ہے کہ اس حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس چیز کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے کیمپیشن فاؤنڈیشن گذشتہ کئی سالوں سے ماحولیاتی آلودگی کیخلاف موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام کر رہا ہے اس سلسلے میں متعدد پلانٹیشن ڈرائیورز کے تحت نہ صرف ہزاروں لاکھوں پودے لگائے گئے ہیں بلکہ اس حوالے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے کئی سیمینار بھی منعقد کئے گئے ہیں۔ اور یہ سلسلہ انشاءاللہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اس موقع پر میڈم ثریا نسیم ، بریگیڈیئر(ر) جاوید چیمہ اعظم باٹھ، اعجاز چیمہ سجاد اظہر اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیمپیشن فاونڈیشن کے کام کو سراہا آور آئندہ ملکر اس کام کو مزید مربوط اور فعال بنانے کیلئے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں