خواجہ آصف

آج پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ ملک کی سلامتی سے زیادہ اہم عمران خان ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد ۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے قومی سلامتی کے اجلاس میں عدم شرکت پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کے لیے عمران خان سب سے پہلی اور آخری ترجیح ہیں، جبکہ ملک کی سلامتی اور امن ان کے لیے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا نعرہ دراصل “خان نہیں تو پاکستان نہیں” بن چکا ہے۔ ملک دہشت گردی کے خطرات سے دوچار ہے، مگر پی ٹی آئی اپنی سیاسی مفادات کی جنگ میں مصروف ہے۔ خواجہ آصف نے اسے قومی مفادات کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سیاست ملک دشمنی کے مترادف ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے وزیرِاعلیٰ علی امین گنڈا پور اجلاس میں بطور نمائندہ شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں