نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

ڈونیڈن ۔نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے دوسرے مقابلے میں بھی پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ڈونیڈن میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا، اور ہر اننگز کو 15 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز متاثر کن نہ رہا، اور ابتدائی وکٹیں جلد ہی گر گئیں۔ حسن نواز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ محمد حارث 11 رنز بنا کر 19 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ عرفان خان 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عبدالصمد 11 اور حارث رؤف صرف 1 رن بنا سکے۔

کپتان سلمان آغا نے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شاداب خان نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعے کو سہارا دیا۔ تاہم، پاکستانی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 136 رنز ہی بنا سکی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا اور میچ اپنے نام کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں