23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں تقریب ہوگی

اسلام آباد۔یومِ پاکستان کے موقع پر 23 مارچ کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری مہمانِ خصوصی ہوں گے۔

تقریب میں وزیر اعظم، سروسز چیفس، غیر ملکی سفیر اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ صدر مملکت قومی پرچم لہرائیں گے اور انہیں پاک فوج کے دستے کی جانب سے سلامی پیش کی جائے گی، جبکہ پاک فضائیہ کا دستہ فلائی پاسٹ کرے گا۔

یاد رہے کہ یومِ پاکستان 23 مارچ 1940 کی قراردادِ لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے، جس نے قیامِ پاکستان کی راہ ہموار کی۔ اس دن ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور مسلح افواج کی پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں