واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان دو گھنٹے طویل گفتگو میں یوکرین جنگ اور مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ یوکرین تنازع کا حل پائیدار امن کے ذریعے ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کا نقصان روکا جا سکے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ اور پوتن نے امریکا اور روس کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ یوکرین اور روس دونوں کو جنگ پر خرچ ہونے والے وسائل اپنی عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کرنے چاہئیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ جنگ کبھی شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی اور اسے بہت پہلے سفارتی اور پرامن طریقے سے حل کر لینا چاہیے تھا۔
