سلمان خان اور کترینہ کیف – کہانی نامکمل کیوں رہی؟!

بالی ووڈ کی ایک حسین اور مقبول جوڑی، جن کی کیمسٹری نے پردے کے ساتھ حقیقی زندگی میں بھی مداحوں کو دیوانہ بنایا، لیکن یہ کہانی حقیقت میں شادی کے بندھن تک نہ پہنچ سکی۔ بات ہو رہی ہے سلمان خان اور کترینہ کیف کی، جنہیں ان کے مداح ہمیشہ ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند رہے۔

فلمی دنیا میں ‘میں نے پیار کیوں کیا’، ‘ایک تھا ٹائیگر’ اور ‘ٹائیگر زندہ ہے’ جیسی کامیاب فلموں میں ان کی جوڑی نے دھوم مچائی۔ مگر ان کی قربت صرف اسکرین تک محدود نہیں تھی، بلکہ حقیقی زندگی میں بھی ان کے درمیان ایک خاص تعلق تھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اس جوڑی کے بریک اپ کی وجہ کترینہ کیف نہیں بلکہ خود سلمان خان تھے۔ فلم نگری سے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان رشتے کے مستقبل کو لے کر الجھن کا شکار تھے اور ان کی غیر یقینی صورتحال نے اس تعلق میں دراڑ ڈال دی۔

یہ بھی کہا جاتا ہے کہ سلمان خان اپنے بریک اپ کے بعد کسی انجانے خوف کا شکار نظر آئے، اور ان کی حد سے زیادہ محتاط رویے نے کترینہ کیف کو آہستہ آہستہ دور کر دیا۔

بالآخر، یہ کہانی اپنے انجام کو پہنچ گئی۔ کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کر لیا، جبکہ سلمان خان آج بھی فلم نگری کے ‘بھائی جان’ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

یہ حقیقت بھی قابلِ ذکر ہے کہ سلمان اور کترینہ نے کبھی اپنے تعلقات کا کھل کر اعتراف نہیں کیا، مگر ان کی نزدیکیوں کے گواہ نہ صرف ان کے ساتھی فنکار بلکہ ان کے مداح بھی رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں