رات کو نیند نہیں آتی،شاہ رخ خان پریشان

نئی دہلی ۔بالی ووڈ کے بادشاہ، شاہ رخ خان، اس وقت شہرت کی بلندیاں چھو رہے ہیں اور ان کے ہم پلہ کسی کا نام تک نظر نہیں آتا، لیکن پھر بھی ایسا کیا ہے کہ وہ رات کو نیند نہیں سوتے۔

یہ حیران کن حقیقت شاہ رخ خان نے معروف اداکار انوپم کھیر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بیان کی، جسے سن کر مداح چونک اٹھے۔

شاہ رخ خان نے اس انٹرویو میں اپنی دل کی بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات کو سو نہیں پاتے، اور انہیں ایک احساس تنہائی اور اکیلے پن کا سامنا رہتا ہے۔

اپنی جذباتی گفتگو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے بمشکل 3 سے 4 گھنٹے کی نیند ملتی ہے اور اس وقت میں گھر پر خود کو اکیلا محسوس کرتا ہوں۔

شاہ رخ خان نے اس مسئلے کی وجہ خود بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطابق تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کے دماغ رات کے وقت زیادہ فعال ہوتے ہیں، اور وہ بھی رات کے وقت سوچتے رہتے ہیں۔ کبھی کچھ پڑھتے ہیں، کبھی کچھ لکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ انہیں رات کی خاموشی بہت پسند ہے اور اس سناٹے اور اکیلے پن میں انہیں سکون محسوس ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں