ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی سام سنگ کا گلیکسی اے 56 بدستور سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست میں سرفہرست ہے، تاہم اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں کئی نئے ماڈلز نے جگہ بنا لی ہے۔
تازہ ترین ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست درج ذیل ہے:
رینکنگ کے مطابق، گلیکسی اے 56 نے پہلا مقام برقرار رکھا ہے، جبکہ انفنکس نوٹ 50 پرو + نے نئی انٹری کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
شیاؤمی 15 الٹرا اور ہواوے پورا ایکس بالترتیب تیسرے نمبر پر (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، گوگل پکسل 9 اے پانچویں (نئی انٹری) اور شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا چھٹے نمبر (نئی انٹری) پر موجود ہیں۔
ساتویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی اے 36، آٹھویں پر شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو، نویں نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 55 جبکہ دسویں نمبر پر ریئل می پی الٹرا (نئی انٹری) براجمان ہے۔