سعودی عرب: پاکستانی فٹ بال ٹیم، ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی قیادت میں، اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے گروپ ای کے تیسرے راؤنڈ میں شام کے خلاف 0-2 سے شکست کھا گئی۔
یہ میچ سعودی عرب کے پرنس عبداللہ بن جلاوی فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جہاں پاکستان کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی اور ٹیم حریف کے خلاف کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
شامی ٹیم نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پہلا گول 23ویں منٹ میں احمد فاقا نے اسکور کیا۔
دوسرا گول 56ویں منٹ میں تجربہ کار اسٹرائیکر عمر السومہ نے کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مستحکم کر دیا۔
ایشین زون میں مجموعی طور پر 24 ٹیمیں فیفا ورلڈ کپ 2027 کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
گروپ ای میں شامل چاروں ٹیمیں — شام، میانمار، افغانستان اور پاکستان — اپنا ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال درج ذیل ہے:
شام – 3 پوائنٹس (پہلی پوزیشن)
میانمار – 3 پوائنٹس (دوسری پوزیشن)
افغانستان – 0 پوائنٹس (تیسری پوزیشن)
پاکستان – 0 پوائنٹس (چوتھی پوزیشن)
پاکستان کو آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ وہ کوالیفائرز میں اپنی پوزیشن مستحکم کر سکے۔